counter easy hit

تھرپارکر: سول اسپتال مٹھی میں مزید 2 بچیاں جاں بحق

Thar hospital 2 girls killed

Thar hospital 2 girls killed

تھرپارکر……..تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں مزید دوبچیاں جاں بحق ہوگئی، 33روز کے دوران غذائیت اور مختلف امراض کے باعث انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 110تک پہنچ گئی ہے۔
تھرپارکر میں قبل از وقت پیدائش اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سول اسپتال مٹھی میں دو دن اور دوماہ کی دوبچیاں انتقال کرگئیں ، اسپتال میں چھیالیس بچے زیر علاج ہیں ۔ ڈیپلو، اسلام کوٹ،چھاچھرو اور نگرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں بھی بیمار بچے زیر علاج ہیں،سال کے 33 دنوں میں تھر میں اب تک 110 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔