counter easy hit

تھر کے پھولوں کا مرجھانے کا سلسلہ جاری،تعداد50ہوگئی

 number rises to 50

number rises to 50

تھرپارکر…..تھرپارکر میں غذائیت کی کمی کے باعث آج ایک اور بچہ سول اسپتال مٹھی میں دم تور گیا۔15 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 50 ہوگئی۔
سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی کے شکار 31 بچے زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ چند روز سے سردی کی شدت میں ایک مرتبہ اضافے کے بعد موسمی امراض میں شدت آگئی ہے جس کے باعث سول اسپتال مٹھی سمیت چھاچھرو،اسلام کوٹ،نگر پارکر اور ڈیپلو کے سرکاری اسپتالوں میں بھی موسمی امراض میں مبتلا ہوکر آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے جن چار فور بائے فور اًیمبولینس کی فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا، وہ ابھی تک پورا نہیں ہوسکا،جبکہ محکمہ صحت کے مطابق اضافی بجٹ آج جاری ہونے کی توقع ہے۔