counter easy hit

ٹھیکیدار گلی کی اینٹیں اکھاڑ کر غائب ،مکین سراپا احتجاج بن گئے

678947_89011677. [downloaded with 1stBrowser]ٹھیکیدار گلی کی اینٹیں اکھاڑ کر غائب ،مکین سراپا احتجاج بن گئے
وزیرآباد(نامہ نگار) ٹھیکیدار گلی کی اینٹیں اکھاڑ کر غائب ،مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔ محلہ سچراں کی گلی ظفر والی کئی روز گزرنے کے باوجود بھی تعمیر نہیں ہو سکی ۔مکینوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ٹھیکیدار نے گلی کو کھنڈر میں تبدل کر رکھا ہے اور باربار کہنے کے باوجود بھی اس کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ 15روز قبل تعمیر کی غرض سے گلی کی اینٹیں اکھاڑ دی گئیں جبکہ معمر خاتون اپنی ٹانگ بھی تڑوا چکی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔