yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

دہشت گردوں کے ناپاک عزائم

Yes 2 Webmaster March 7, 2015 1 min read
Terrorist
Share this:
Terrorist
Terrorist

تحریر : ثناء ناز
میں کس سے کہوں یہاں جو الم گزر رہے ہیں میرے شہر جل رہے ہیں میرے لوگ مر رہے ہیں دہشت گرد کون تھے کہاں سے آئے۔ان کے ناپاک عزائم کیا ہیں وطنِ عزیز میں خوف و ہراس پھیلا کر آخر یہ باور کیا کروانا چاہتے ہیں کیوں۔ یہاں آئے روزکئی چراغ گل کر دیئے جاتے ہیں،کئی ماوؤں کے لال ابدی نیند سلا دیئے جاتے ہیں۔ خاندان کے واحد کفیل کو بے وجہ موت کی بے درد بھٹی میں جھونک دیا جاتا ہے۔آزادنہ ملک اورتمام تر اختیارات ہونے کے باوجود کیوں ہماری قوم کو ڈر ڈر کر جینا پڑتا ہے۔ چند مشترک سوالات جو ہر پاکستانی کے ذہن میں اٹھتے بیٹھتے لاشعوری طور پر گردش کرتے ہیں۔خواہ الیکٹرونک میڈیا ہو پرنٹ میڈیا یا پھر شوشل میڈیا ہر جگہ یہء سوالات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں۔۔ شہر، مارکیٹس،تعلیمی ادارے ،امام بارگاہیں ،مساجدمختصراًدشمن عناصر نے کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑی جہاں یہ جارجانہ عمل نہ دہرایا گیا ہو۔

مغربی میڈیا پورے جوش و خروش سے دہشت گردی کے تمام تر واقعات اسلام سے جوڑنے پر مصروف ہے حکومتی اقدامات اب تک عوام کو مکمل طور پرمطمئن کرنے میں ناکام ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے انفرادی طو ر پر اس مسئلے کے سلجھاؤ پر ہر ممکنہ غور و فکر تو کر رہے ہیں۔لیکن عدم سیکورٹی اور غلط منصوبہ بندی کے باعث دہشت گردی کے واقعات بتر یج جاری ہیں۔ ۔۔آپریشن ضرب عضب میں دہشت گرد وں کا جال مٹانے کی خاطر پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اہلکار بلا خوف ،بے دریغ جس عزم سے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں

بلا شبہ پاکستانی عوام ان جوانوں کی شہادت پر فخر کرتے ہوئے دل کی گہرایوں سے انہیں اخراج تحسین پیش کرتی ہے۔۔ موجودہ حالات پر نظر ڈالی جائے تو یہی دیکھنے کو ملتا ہے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔جو مکڑی کے جالے کی مانندپورے ملک کو اپنے لیپٹ میں لیئے ہوئے ہے۔آئے دن رونما ہونے والے دہشت گردی کے جارجانہ واقعات ملکی سالمیت اور بقا کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھو کھلا کر رہے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق اب تک 3500بے گناہ مسلمان دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

تمام تر حقائق سے مکمل طور پر آگائی ہونے کے باوجودحکومتی لیڈران آنکھوں پر بے حسی کی سیا ہ پٹی باندھے انا کی جنگ لڑنے میں مصروف رہتے ہیں تو کبھی طا لبان سے مزاکرات کی جھوٹی تسلیاں دیکر عوام کے زخموں پر وقتی طور پر مرہم رکھ دیا جاتا ہے۔حال تو یہ ہے ملک کے بیشتر بااثر طبقات اپنی محفوظ پناہ گاہوں میںپرسکون میٹھی نیند کے مزے لوٹ رہے ہیں۔جبکہ غریب شہر میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں،گوشت کے لوتھڑے اڑ رہے ہیں۔جب حالات سنگین نتائج کو پہنچتے ہیں تو ہر کوئیہاتھ میں “دہشت گردی سے نجات”کا بورڈ تھامے سڑکوں پر نکل کھڑا ہوتا ہے۔اس احتجاج کے سلسلے میں وقوع پزیز ہونے والے مثبت نتائج کا تو پتہ نہیں ہاں منفی نتائج کا خمیارہ ضرور غریب عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

کبھی روڈ بلاک ہونے کی صورت میں تو کبھی دکانوں اور گاڑیوں پر کیئے جانے والیاحتجاجا پتھراؤں کی صورت میں۔سوال مثبت یا منفی نتائج کا نہیں سوال یہ ہے کیا دہشت گردی سے نجات کا نعرہ لگا لینے سے اس مسئلے سے رہائی ممکن ہے۔کیا مذمت کر لینے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا۔سوال یہ ہے دہشت گردی سے نجات کیسے ممکن ہے۔ضرورت اس امر کی ہے ماضی کی غلطیاں نہ دہراتے ہوئے معاملے کے بہتر سلجھاؤ کی خاطر سیاسی انتظامی اور عدالتی پالسیز کو نئے سرے سے پلان کیا جائے۔سیکورٹی سسٹم کو مذید بہتر بنانے کیلئے ترقی یافتہ ممالک متحدہ امارات اور چین کی طرح سخت نظام عائد کیا جائے۔

پاکستان میں امن و امان ،عدل و انصاف اور انسانیت کی بحالی کیلئے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم کو متحد ہوکر لڑنا ہو گا۔۔کیونکہ کوئی ملک چاہئے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اپنی قوم کے تعاون اور حوصلے کے بغیرکبھی فتح یاب نہیں ہو سکتا۔۔
روز سینہ زنی، روز غم پروری ،
روز لاشوں کے پیغام پڑھتے ہوئے،سنتے ہوئے
آنکھیں پتھرا گئیں،کان بنجر ہوئے

Sana Naaz
Sana Naaz

تحریر : ثناء ناز

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Shahab Zafar Azmi
Previous Post متن، معنیٰ اور شہاب ظفر اعظمی
Next Post خواتین ڈے۔ کچھ حقائق
Women's Day

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.