counter easy hit

’انشااللہ، بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سےہم کنار ہوگی‘تمام اداروں کو پاک فوج کا کاردار ادا کرنا ہوگا، آرمی چیف کا 238ویں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ’انشااللہ، بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سےہم کنار ہوگی‘۔ تمام درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے اعلیٰ ترین صلاحیتیں و استعداد برقرار رکھ کر دہشتگردوں اور سہولت کاروں کوہرقیمت پرشکست دی جائیگی۔ قومی اداروں کے تمام عناصر کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 238ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے اور ملک کے اندرونی سیکیورٹی ماحول اور سرحدوں کی صورتحال کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اداروں کے تمام عناصر کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ کانفرنس کے شرکا نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ شرکا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حق ملنے تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مقصد کی تکمیل تک کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ کورکمانڈرز نے کہا کہ ’انشااللہ، بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سےہم کنار ہوگی‘۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امن و عمل میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کانفرنس میں شریک کور کمانڈرز نے کہا کہ قومی کوششوں سے ہر قسم کے خطرات کو مکمل شکست دی جاسکتی ہے، اس کے لیے معاشرےکے تمام فریقین کو اپنا بامقصد کردار ادا کرنا ہوگا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’ ہرسطح پر بہترین صلاحیتوں کی بدولت تمام چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے،قومی اداروں کےتمام عناصرکو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئےکردار ادا کرنا ہوگا‘۔ کانفرنس میں کرونا سے نمٹنے سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ شرکا نے امن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں اور ان کےسہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔

‘Terrorists and their abettors will be defeated at all costs,’ vows army leadership, at, 238th, Core, Commanders, Conference, at, Rawalpindi-2

CCC was held @ GHQ today chaired by #COAS. The participants undertook comprehensive review of regional & domestic security environment with special focus on situation along the borders, internal security & other professional matters of the Army. (1/7) pic.twitter.com/8GwVSGYYNF

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 5, 2021

…Indian Occupation Forces have failed to suppress ever strengthening freedom struggle. Determined Kashmiris shall succeed, InshaAllah; the forum reiterated. Forum expressed satisfaction over positive developments in Afghan Peace Process & efforts made for regional peace & (3/7)

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 5, 2021

…security situation along the LOC, Working Boundary & Eastern Border. Training & professional pursuits must remain our prime focus to enhance operational preparedness & thwart any possible misadventure; the forum noted. Highest standards of capability & maintaining cutting(5/7)

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 5, 2021

…tribute to all shuhada & their families for supreme sacrifices rendered for peaceful & secure Pakistan especially the recent incidents in Balochistan. Their sacrifices won’t go waste. Terrorists & their abettors will be defeated at all costs. (7/7)

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 5, 2021

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website