counter easy hit

پاکستان اور کینیڈا کے مابین مزید سفری آسانیاں پیدا ہونگی،ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مستقبل میں پاکستان اور کینیڈا میں مزید سفری آسانیاں پیدا ہوں گی, پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارتی تعلقات مزید بڑھیں گے,یہ بات کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں کینیڈا کی مقامی حکومتوں سے رابطے کیے گئے ہیں جن کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے, پاکستان میں سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ حاصل ہے, گوادر بندرگاہ کے کھلنے سے پاکستان خطے میں کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے, رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ اس صورتحال سے کینیڈین کمپنیاں بھی فائدہ اٹھا سکتی ہیں, کینیڈین کمپنیاں پاکستان میں کاروبار شروع کر کے خطے بھر میں اپنی مصنوعات کو با آسانی پہنچا سکتی ہیں, ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہائی کمیشن اور پاکستانی قونصلیٹس ایسی کینیڈین کمپنیوں کو ہر طرح کی سہولت اور راہنمائی فراہم کرنے پر تیار ہیں, پاکستان ایک ایسا ملک ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا, ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہپاکستان نے خطے کے مسائل کے حل اور امن و سلامتی کی کوششوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا ہے,دریں اثنا پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

Pak, Canada relations to further fortify in days to come, Raza Bashir Tarar

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website