counter easy hit

ٹرمینیٹر سیریز کی پانچویں فلم “جینیسس” کا نیا ٹریلر جاری

Terminator 5

Terminator 5

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ٹرمینیٹر سیریز کی پانچویں فلم ٹرمینیٹر جینیسس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایلن ٹیلر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جدید روبوٹس کے گرد گھومتی ہے جس میں ہالی ووڈ کے سپر ہیرو آرنلڈ شیوارزنگر اپنے دشمنوں کے ساتھ روایتی جنگ لڑتے دکھائی دیںگے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں آرنلڈ شیور زینیگر کے علاوہ ایمیلیا کلارک، جیسن کلارک، جے کورٹنی، میٹ اسمتھ، کورٹنی بی وانس اور سینڈرین ہالٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

ڈیوڈ ایلیسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے یکم جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔