counter easy hit

اسلام آباد پولیس میں بدعنوانوں کی کوئی جگہ نہیں، وزیر داخلہ

Chaudhary Nisar

Chaudhary Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پولیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پولیس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھرنوں کے دوران آئی جی اور ایس ایس پی کو طاقت کے استعمال کا نہیں کہا گیا۔

اس وقت سرکاری املاک اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ پولیس افسران بتائیں کہ انہیں دھرنے والوں کے خلاف طاقت کے استعمال کا کس نے حکم دیا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس امن و عامہ کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔ اسلام آباد میں وہی آفیسر یا اہلکار رہے گا جو ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی کرے گا۔

ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز عوام کے تحفظ کے لئے فوری ایکشن نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار اپنا رویہ درست کریں ورنہ ان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔