counter easy hit

نانگا پربت سے دو غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ

گلگت: دیامیر میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے دو غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے۔

Missing two foreign quarters from Nanga Parbat

Missing two foreign quarters from Nanga Parbat

حکام کے مطابق البیرٹو سیرائن کا تعلق اسپین اور ماریانو گلسین کا ارجنٹائن سے ہے۔ یہ دونوں کوہ پیما اس 13 رکنی ٹیم کا حصہ تھے، جس نے دنیا کی نویں بڑی چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کے لیے اپنے سفر کا آغاز گزشتہ ماہ کیا تھا۔ ٹیم کے باقی ارکان بخیریت واپس بیس کیمپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم دونوں کوہ پیما لاپتہ ہیں، دونوں سے ٹیم کا آخری مرتبہ رابطہ ایک ہفتے قبل ہوا تھا۔

الپائن کلب آف پاکستان کے ترجمان قرار حیدری نے کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے دونوں کوہ پیماؤں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے تاہم موسم شدید خراب ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ دوسری جانب شدید خراب موسم اور کھانے کے بغیر ان کا زندہ رہنا انتہائی مشکل ہوگا۔ واضح رہے کہ نانگا پربت کو دنیا کی مشکل ترین چوٹی ہونے کی وجہ سے قاتل پہاڑ کہا جاتا ہے۔ اس پہاڑ کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک متعدد کوہ پیما اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website