counter easy hit

دھونی جیسے کرکٹر مذہبی جذبات کا احترام نہیں کرتے، جسٹس گوڑا

 team captain, Justice Gowda

team captain, Justice Gowda

نئی دہلی……بھارتی عدالت کے جج جسٹس گوڑانے کہا ے کہ بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی دولت کی خاطر لوگوں کے مذہبی جذبات کا احترام بھی نہیں کرتے۔ بھارتی عدالت کے جج جسٹس گوڑانے دھونی کی گرفتاری کے لئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی کی متنازع تصویر چند سال قبل بھارت کے ایک کاروباری جریدے کے فرنٹ پیج پر شائع ہوئی، جس میں وہ بھگوان وشنو کی شکل میں نظر آ رہے ہیں اور ان کے دو سے زائد ہاتھوں میں جوتے سمیت عام استعمال کی کئی چیزیں موجود ہیں۔ ایک حوالے سے 2013 ءمیں دائر کی گئی شکایت کی سماعت کرتے ہوئے اننت پور عدالت کے جسٹس گوڑا نے کہا کہ مشہور شخصیات نتائج کی پروا کئے بغیر دولت کی خاطر متنازع اشتہاراتی معاہدے کر رہے ہیں، دھونی جیسے کرکٹر کو لوگوں کے مذہبی جذبات کو چوٹ پہنچانے کے نتائج کا اندازہ ہونا چاہیے۔اُنہیں کئی بار بلایا گیا لیکن وہ عدالت نہیں آئے لہذا اب ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئےجارہے ہیں۔الزامات ثابت ہوگئے تو ون ڈے کپتان تین سال کے لئے جیل جاسکتے ہیں،ان پر جرمانہ ہوسکتا ہے یا دونوں سزائیں ساتھ بھی مل سکتی ہیں۔ ان دنوں آسٹریلیا میں موجود دھونی کو اب 25 فروری کو عدالت طلب کیا گیا ہے۔