counter easy hit

امریکن کامیڈی ڈرامہ فلم ایلوس اینڈ نکس کا پہلا ٹریلر جاری

Elvis and Nixon

Elvis and Nixon

لاس اینجلس ……سچے واقعے پر مبنی امریکن کامیڈی ڈرامہ فلم “ایلوس اینڈ نکسن”کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔لیزا جانسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی معروف امریکی گلوکار روک اینڈ رول میوزک کے بادشاہ ایلوس پریسلے اور صدر نکسن کی مابین ہونے والی ایک اہم ملاقات کے گرد گھوم رہی ہے۔لم میں کیون اسپیسے صدر نکسن اور مائیکل شینن ایلوس پریسلے کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ایلکس پیٹیفر،کولن ہینکس،ایوان پیٹرز اور ٹریسی لیٹز شامل ہیں۔کزین ایلوس کی پروڈیوس کردہ یہ فلم سونی پکچرز کے بینر تلے اپریل میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔