counter easy hit

چائے اب تھکن کے ساتھ موٹاپا بھی بھگائے

Tea also exiled obesity now with exhaustion

Tea also exiled obesity now with exhaustion

روزانہ بغیر چینی اور دودھ کے بنائی گئی چائے خون میں کولسٹرول کی مقدار کم کرنے اور چربی پگھلانے میں مدد دیتی ہے

نیویارک: اگر آپ کا وزن بڑھ رہا ہے تو آپ کو کھانے پینے سے ہاتھ کھینچنے ، لمبی دوڑ لگانے، جم جانے یا وزن گھٹانے والی دوائیں کھانے کی ضرورت نہیں۔ اس کا سادہ اور آسان حل ہے۔ صرف چائے کے تین چار کپ روزانہ ، لیکن بہتر یہ ہے کہ اس میں دودھ اور چینی نہ ڈالی جائے کیونکہ دودھ چائے کے مفید اثرات کم کردیتاہے اورچینی وزن میں اضافے کی ایک اہم وجہ سمجھی جاتی ہے۔ایک نئی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ چائے میں ایسے قدرتی مرکبات کی ایک بڑی مقدار موجود ہے، جو جسم کی چربی پگھلانے اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔خون میں کولیسٹرول کی زیادتی دل کے امراض اور اسٹروک کا ایک بڑا سبب ہے، توگویا چائے کی ہر پیالی آپ کو اس خطرے سے دورلے جانے میں مدد دے سکتی ہے ۔ چائے کے فوائد کا سلسلہ صرف یہیں تک محدود نہیں بلکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے خون کا دباؤ کم کرنے میں مفید ہے اور اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر انفیکشن سے بچاؤ میں مدد کرتے ہیں ۔ چائے دنیا کا سب سے پرانا مشروب ہے اور لگ بھگ پانچ ہزار سال سے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ چائے کے بارے میں ایک اور دلچسپ بات

Tea also exiled obesity now with exhaustion

Tea also exiled obesity now with exhaustion

یہ ہے کہ آج کی جدید دنیا میں جہاں بے شمار خوش ذائقہ ، خوش رنگ اور صحت بخش مشروبات کثرت سے دستیاب ہیں، یہ دوسرا سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں چائے سے زیادہ پی جانے والی چیز کا نام کیا ہے؟ ذہن پر زیادہ زور ڈالنے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کو بتا دیتے ہیں وہ کوئی مشروب نہیں بلکہ سادہ پانی ہے ۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے ، جہاں کثرت سے چائے پی جاتی ہے ۔ پاکستان میں مقامی طور پر چائے کی کاشت بہت کم ہے ۔ اس لیے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے زیادہ تر چائے باہر سے درآمد کی جاتی ہے ۔ پاکستان چائے درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے ۔اگرکسی پاکستانی سے پوچھا جائے کہ چائے کی کتنی اقسام ہیں تو وہ جھٹ کہے گا کہ تین یعنی دودھ والی چائے ، سبز چائے اور گلابی کشمیری چائے ۔ ہمارے ہاں کشمیری چائے میں اس قدر پستے بادام اور میوہ ڈال دیا جاتا ہے کہ اگر اسے چائے کی بجائے سویٹ ڈش کہاجائے تو غلط نہیں ہوگا لیکن سائنسی لحاظ سے اس میں موجود اجزا کی مقدار اور خوبیوں کے اعتبار سے چائے کی چار اقسام ہیں ۔ یعنی سفید ، سبز ، وولانگ اور کالی چائے ، تاہم یہ تمام اقسام چائے کے ایک ہی پودے سے حاصل کی جاتی ہیں ۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چائے بلیک ٹی یعنی کالی چائے ہے جسے گرم گرم چسکیاں لے کر بھی پیا جاتا ہے اور برف ڈال کر بھی اس سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے ۔ سفید چائے رنگت میں ہلکی سنہری مائل اور اس کا ذائقہ بہت لطیف ہوتا ہے ۔ سبز چائے ، رنگت میں قدرے سبزی مائل اور ذائقے میں سبز چائے سے قدرے تیز ہوتی ہے ۔ وولانگ چائے کا ذائقہ تیز اور رنگت گہری ہوتی ہے ۔ اس

Tea also exiled obesity now with exhaustion

Tea also exiled obesity now with exhaustion

میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ اور پولی فونز بھی شامل ہوتے ہیں ۔ یہ اجزا انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے اور چربی گھٹانے میں مدد دیتے ہیں ۔ دیگر اقسام کے مقابلے میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پی جانے والی چائے بلیک ٹی یعنی کالی چائے ہے ۔ اسے اپنی گہری رنگت کی وجہ سے کالی چائے کہا جاتا ہے ۔ اس کا ذائقہ اور خوشبو چائے کی دیگرتمام اقسام کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتی ہے اور صحت کو فائدہ پہنچانے والے قدرتی مرکبات کی مقدار بھی اس میں سب سے زیادہ ہوتی ہے ۔کالی چائے کو زیادہ تر دودھ اور چینی ملا کر پیا جاتا ہے ۔ کالی چائے میں دیگر اقسام کی نسبت کیفین کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے ۔ یہ قدرتی مرکب قدرے نشہ آور ہے ، تاہم ذہن کو سکون پہنچاتا ہے اور انسان کو تازہ دم کرتا ہے ، تاہم چائے میں کیفین کی مقدار کافی کے مقابلے میں تین سے چار گنا تک کم ہوتی ہے ۔ ایک حالیہ سائنسی مطالعے سے چائے میں تھیفلاونز اور تھیروبیگن کی موجودگی کا پتا چلا ہے ۔ یہ دونوں اجزا وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ سائنس دانوں نے جب یہ مرکبات ان چوہوں کو دئیے جنہیں موٹا کرنے کے لیے مرغن خوراک دی جا رہی تھی ، تو ان کا بڑھتا ہوا وزن نہ صرف رک گیا بلکہ اس میں کمی بھی ہوئی ۔ تجربات کے دوران سائنس دانوں کو پتا چلا کہ جب چوہوں کو خوراک میں چائے سے حاصل کردہ کچھ اجزا شامل کیے گئے تو ان کے کولیسٹرول کی سطح اور خون میں موجود چربیلے مرکبات میں بھی کم

Tea also exiled obesity now with exhaustion

Tea also exiled obesity now with exhaustion

ہوئے ۔ بلیک ٹی یا کالی چائے سب سے زیادہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں استعمال کی جاتی ہے ۔ رنگت دینے کے لیے لوگ اس میں دودھ ملاتے ہیں اور ذائقے کے لیے چینی ڈالتے ہیں بلکہ پاکستان میں تو ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو سرے سے دودھ میں ہی چائے کی پتی ڈال کر اسے ابال لیتے ہیں اور اسے فائدہ مند سمجھتے ہیں۔ جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف چائے بلکہ دودھ کے فوائد بھی متاثر ہوتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چربی گھٹانے اور اپنے وزن پر قابو رکھنے کے لیے کالی چائے ، سبز چائے کی نسبت زیادہ مفید ہے ۔ برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر چائے میں کریم نکلا ہوا دودھ ڈالا جائے تو چائے کے فوائد برقرار رہتے ہیں ۔ آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی کی ایک ماہر ڈاکٹر لیسا ریان کہتی ہیں کہ جیسے جیسے دودھ میں چکنائی کی مقدار بڑھتی ہے چائے کے صحت بخش اجزا کے فوائد کم ہوتے چلے جاتے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website