counter easy hit

ڈاکٹر عبدالستار ایدھی نے اپنی ساری زندگی غریبوں کی بھلائی کے لئے گذاری ، ڈاکٹر طارق سلیم

Tariq Saleem

Tariq Saleem

گجرات(انور شیخ ) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے عبدالستار ایدھی کی غائبانہ نمازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالستار ایدھی نے اپنی ساری زندگی غریبوں کی بھلائی کے لئے گذاری اور خدمت انسانیت کے لئے دن رات کام کیا ہے یہ خدمات پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات دنیا بھر مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہیں ان کے مشن کی تکمیل کے لیے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ،ڈاکٹر طارق سیلم نے کہا کہ پاکستان نے نہیں بلکہ دنیا بھر ملکوں کے ڈاکٹر عبدالستار ایدھی کی شاندار انسانی خدمات پر اچھے انداز میں بھر پور خراج تحسین پیش کیا ہے ،عبدالستار ایدھی ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک تاریخ کا نام ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گا ،انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب کی وفات پورے ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے کیونکہ ایسے افراد صدیوں بعد جنم لیتے ہیں ،ایدھی صاحب کی شاندار خدمات کے پیش نظر آج پوری دنیا میں ان کے اچھے کاموں یاد کیا جارہا ہے ان کے لیے دعائیہ محافل کا اہتمام کیا جارہا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے