counter easy hit

تامل ناڈو :روایتی کھیل جلّی کٹّو پر پابندی کیخلاف مظاہرے

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہزاروں افراد بل فائٹنگ سے مشابہ صدیوں پرانے کھیل جلّی کٹّو پر پابندی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ کی دھرنا ختم کرنے کی اپیل مسترد کر دی۔وزیر اعظم مودی نے پابندی برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔

Tamil Nadu: demonstration against the ban on traditional game Jalikattu

Tamil Nadu: demonstration against the ban on traditional game Jalikattu

چنئی کے دو درجن سے زائد کالج آج بند ہیں ، شہر کے ساحلی علاقے مرینہ بیچ میں ہزاروں افراد دھرنا دیے بیٹھے ہیں ،جن میں اکثریت طلبہ کی ہے،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج بھی کیا۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ کی دھرنا ختم کرنے کی اپیل مسترد کر دی ہے،مظاہرین میں طلبہ سمیت ،اداکار،سیاست دان ،کرکٹر شامل ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ جلی کٹو سے بیلوں کا نقصان پہنچنے کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں ۔تامل ناڈو کی پہچان جلی کٹو جنوری میں کھیلا جاتا ہے ۔اس کھیل رپر سپریم کورٹ نے 2014 میں جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اعتراض کے بعد پابندی عائد کر دی تھی اور 2016 میں اسے چیلنج کیے جانے کے بعد بھی اس پر پابندی برقرار رکھی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website