counter easy hit

افغانستان میں طالبان کا حملہ، ضلعی گورنر سمیت 15 اہلکار ہلاک

کابل: صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں ضلعی گورنر سمیت 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

Taliban attack in Afghanistan, 15 civilians including district governor killedغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع خواجہ عمری میں طالبان نے حملہ کرکے ضلعی گورنر سمیت 15 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ضلعی پولیس کے نائب سربراہ رمضان علی موسینی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ 30 کے قریب  طالبان نے رات گئے ضلعی گورنر کے دفتر اور اس سے ملحقہ چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا جس میں فوری طور پر 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

رمضان علی موسینی کے مطابق رات بھر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ رہا اور ضلعی گورنر کی ہلاکت کی خبر علی الصبح ملی جب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن اختتام پذیر ہوا اور 25 طالبان بھی مارے گئے۔ لڑائی میں زخمی ہونے والے مزید 8 پولیس اہلکار دورانِ علاج دم توڑ چکے ہیں جب کہ 7 اہلکار تاحال زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔