counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں 4 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 4 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال کی گئی۔

Complete strike on martyrdom of four innocent youth in occupied Kashmirکشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم اور ریاستی دہشتگردی میں 4 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر زیادہ تر تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہے۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی اور دفاتر میں حاضری متاثر رہی۔

کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ بھارتی حکومت نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرادی۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج ناکام بنانے کےلیے حریت قائدین کو نظر بند کردیا۔ پولیس نے یاسین ملک کو گرفتار کرلیا جبکہ میر واعظ کو گھر میں ہی نظربند کردیا۔ گزشتہ روز بھی قابض فوج نے کلگام کے علاقے میں 4 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی فوجی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے اور متعدد نوجوانوں کو عسکریت پسند ہونے کا الزام لگاکر شہید کیا جاچکا ہے۔