counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثا ت میں فسٹ ائیر کا طالعلم جاں بحق

Talalm were killed

Talalm were killed

ننکانہ صاحب (نمائندہ یس اُردو) ٹریفک کے مختلف حادثا ت میں فسٹ ائیر کا طالعلم جاں بحق اور سات افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر پنواں سٹاپ کے قریب نواحی گاؤں محمد پورہ کے رہائشی شاہد اسماعیل کا 16سالہ بیٹا احمر چلتی ہوئی بس سے اچانک ہاتھ سلپ ہوا اور گرگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا سانگلہ ہل شہر میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 35سالہ ساجد ،36سالہ فیاض اور20سالہ ارشد گر کر شدید زخمی ہو گئے ننکانہ موڑ شاہکوٹ پر تیز رفتار موٹر سائیکل والے نے پیدل سڑک کراس کرتے ہوے 80سالہ عبدالستار کو ہٹ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیامانانوالہ روڈ پرمرادپٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 25سالہ محمد نعیم گر کر شدید زخمی ہو گیابچیکی سیدوالا روڈ پربسم اللہ رائس مل تیز رفتار کے قریب دوتیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں 60سالہ عباس علی اور50سالہ امیر علی گر کرشدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کوریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا۔