counter easy hit

عمران اکیلے کرپشن کنگز کا سامنا کر سکتے ہیں:اقبال طاہر

 Tahir Iqbal

Tahir Iqbal

پیرس (عمیر بیگ)عوام حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کرنے کیلئے تحریک انصاف کے پرچم تلے متحد ہیں ،کسی سیاسی جماعت کی حمایت لازم نہیں ،عمران خان کرپشن کے خلاف جہاد میں اکیلے کرپشن کنگز کا سامنا کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے یس اُردو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں سچ کا سامنا کرنے کی اخلاقی جرآت نہیں ،اس لئے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس سچ کی آواز ہے ،شریف سنزنے بیرون ملک دولت چھپا کر پاکستان کا وقار مجروح کیا ہے۔