counter easy hit

آزاد کشمیر انتخابات: پی پی پی نے پری پول رگنگ کے الزامات لگا دیئے

Azad Kashmir elections

Azad Kashmir elections

آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے پری پول رگنگ کے الزامات لگا دیئے۔ میاں منظور احمد وٹو کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نون نے پنجاب میں ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کی۔
لاہور: (یس اُردو) پیپلز پارٹی کے رہنماء میاں منظور احمد وٹو نے آزاد کشمیر انتخاب میں پارٹی کے امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی کے انتخابات کیلئے پنجاب کی 9 نشتستوں پر غیر ریاستی باشندوں کے ووٹ درج کئے گئے ہیں، پنجاب کے اساتذہ کے ذریعے ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر گڑ بڑ کی گئی ہے اور حقیقی کشمیری ووٹروں کے نام لسٹ سے خارج اور مقامی لوگوں کے نام داخل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں جعلی ووٹ درج کیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ لاہور ویلی ٹو، جموں ون نسشتوں پر انتخابات ملتوی کئے جائیں اور انتخابات لڑنے والی تمام جماعتوں پر مبنی کمیٹی تشکیل دے کر ووٹوں کی جانچ پڑتال کی جائے۔