کراچ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں فتح کے باوجود سہل پسندی کا شکار نہیں ہوسکتے، مجھے امید ہے ہماری فارم جاری رہے گی جب کہ دوسرا میچ بھی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، گزشتہ روز پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 14ویں اوورز میں صرف 60 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔








