counter easy hit

کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے

Four people were killed and 6 injured in firing on Quetta کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے گاڑی میں سوار افراد اور راہ گیر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت بشیر، غلام رسول، عبدالحمید اور نوید کے نام سے ہوئی ہے جب کہ 6 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے مچھ سے ہے، فائرنگ کا واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔