بھارت میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو تاحال کلینر نس کا انتظار ہے۔

T-20 World cup: Pakistan team to wait for clearance
ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 31 جنوری سے 12 فروری تک بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جا ئے گا ۔ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی 28 جنوری کو بھارت روانگی شیڈول ہے لیکن تاحال پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کے لیے کلیئرنس نہیں ملی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھار ت کی وزارت داخلہ کی جانب سے ابھی کلیئرنس نہیں ملی ،امید ہے ہفتہ رواں میں مل جائے گی اور پاکستان بلائنڈ ٹیم شیڈول کے مطابق بھارت روانہ ہو گی ۔








