counter easy hit

کراچی میں بارش، سبزی کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں

بارش کے بعد تقریبا ًہر سبزی کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے۔ دکاندار کہتے ہیں بارش نے سپلائی کو متاثر کیا ہے۔

Rain in Karachi, vegetable prices were doubled

Rain in Karachi, vegetable prices were doubled

بارش سے پہلے کراچی میں ٹماٹر پندرہ روپے کلو فروخت ہورہا تھا، مٹر چالیس روپے، گاجر بھی پندرہ روپے تھی۔ اس کے علاوہ آلو پیاز بھی پندر ہ اور بیس روپے چل رہی تھی لیکن پھر بارش کی وجہ سے سبزی کی قیمت یکدم بڑھ گئی۔ ٹماٹر پندرہ روپے سے بڑھ کر چالیس ہوئے، مٹر اسی ، گاجر چالیس اور آلو پیاز بھی پندرہ بیس سے بڑھ کر پچیس چالیس تک پہنچ چکے ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد سبزی کی ترسیل متاثر ہوتی ہے جو قیمت میں اضافے کا سبب بنتی ہیں لیکن خواتین کہتی ہےکہ بارش تو بہانہ ہے ، قیمت تو سارا سال ہی پریشان کرتی ہے۔خواتین کی رائے سے انکار نہیں البتہ سبزی فروشوں کا کہنا ہےکہ بارش رک گئی اور سورج نکل آیا ہے اس لئے آئندہ چند روز میں سبزی کی سپلائی اور قیمت بہتر ہوجائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website