yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

اس نظام میں امیر ترین ہی اسمبلی میں جا سکتا ہے

Yes 1 Webmaster December 25, 2015December 25, 2015 1 min read
Jehangir Khan Tareen
Share this:
Jehangir Khan Tareen
Jehangir Khan Tareen

تحریر: انجینئر افتخار چودھری
اور جہانگیر ترین جیت گئے سو دو سو سے نہیں ہزاروں وٹوں سے انہوں نے صدیق بلوچ کی ٹھکائی کی سردیوں کی ان راتوں میں سینک کرتے ہوئے بھی اینٹوں کا بھٹہ درکار ہو گا۔٢٠١٣ کے بعد عمران خا ن کاگراف تیزی سے گرنے کا واویلا پیٹا گیا نام نہاد دانشور جو ٹکے ٹنڈ بکتے ہیں روز رات کو سیاست کے قحبہ خانوں میں اپنی دانش کا ٹوکرا لے کر بیٹھ جاتے تھے ٹاک شو ڈاگ شو کا روپ دھار لیتے وہ اپنی علم و دانش گری کی سرخی کو چہروں پر سجا کر اگلے دن کل والی دیہاڑی مانگنے پرویز رشید ایجینسی پر پہنچ جاتے۔

عمران خان بد تہذیب ہے اکھڑ ہے اسے بولنا نہیں آتا اسے تولنا نہیں آتا اسے کہیں زبان درست کر لے لہجہ صیح کرے۔یہ تھے ان کے فرمودات۔ عمران نے اسی اکھڑ لہجے کے ساتھ عمر گزار دی اب اس عمر میں وہ خاک بدلے گا۔اس کے مقابل میں بنیوں جیسے کاروباری دیکھیں ان کے لہجے دیکھیں ان کی کوثر و تسنیم میں دھلی زبانیں دیکھیں۔لکھنوی انداز بیان مگر لوٹ کے کھا گئے پی گئے جیسے ماں کا دودھ ہو۔باہر کے ملکوں کی تجوریاں بھرنے والے حرام خور سانڈ۔ وارث شاہ اوتھے اک اکدے جتھے عاشقاں جوترا لایا اے افتخار چودھری کی بوئی ہوئی کھیتی میں تمبے ہی اگے گیں۔

یہ ہماری پاک و پوتر عدلیہ اس کے جج جوڈیشنل کمیشن چیف الیکشن کمشنر اور ان کی صفوں میں سارے لوگ جو رات کے آخری پہر میں افتخار چودھری کے لئے عدالت پہنچ گئے کیا وہ افتخار چودھری کی عمران خان کے ہاتھوں مٹی پلید ہوتا برداشت کر سکتے تھے مت ماری گئی تھی تحریک انصاف کی جو ان سے انصاف مانگنے ایک طلب گار کی حیثیت سے پہنچ گئی تھی۔ٹھٹھ ملنا تھا مل گیا۔بے ضابطگیاں دھاندلی کا مفہوم نہ پا سکیں۔ اس کمیشن کے سامنے عمران خان کھڑا تھا بار بار کہہ رہا تھا مجھے لگتا ہے پاکستان بدلنے والا ہے۔

جج نے عمران خان سے پوچھا دیکھو خان کمرہ عدالت میں بکری ہمارے سامنے ہے میں دیکھ رہا ہوں یہ بکری ہے یہ میرا ردلی دیکھ رہا ہے میں دیکھ رہاہوںریڈر دربان سب دیکھ رہے ہیں کہ یہ بکری ہے خود بکری کہہ رہی ہے بئے بئے میں بکری ہوں تم بھی اسے دیکھ رہے ہو یہ بکری ہے لیکن سوال یہ ہے ثابت کرو کہ یہ بکری ہے۔عمران خان اس وقت ثابت نہ کر سکا ۔اس نے لودھراں کے الیکشن میں ثابت کیا کہ بکری کون ہے۔اس نے جہانگیر ترین کے ہاتھوں صدیق بلوچ کو عبرت ناک شکست دلوا کر ثابت کیا کہ جج صاحب چار حلقے اگر آپ اس وقت کھول دیتے تو خود آپ کو پتہ چل جاتا کہ بکری کدھر ہے؟اس ملک کہ منصفو!ایک وہ بھی منصف ہے جو آپ کو ڈھیل دے رہا ہے۔

بکریاں تو بتاتی ہیں کہ ہاں میں ہوں سنو سمجھو اور فیصلے اللہ سے ڈر کے کرو۔ صرف بلے کے ساتھ بلے باز کا نشان دینے والو تمہاری آئیندہ آنے والی نسلیں بھی شرمندگی کا طوق اٹھائے پھریں گی کہ ہم اس پردادا کی اولاد ہیں جس نے یہ نشان دئے تھے ۔کس کے پاس پیسہ ہو گا جو جہانگیر ترین بن کر انصاف خریدے گا؟بھاڑ میں جائے یہ نظام جس میں ایک عام آدمی الیکشن نہ لڑ پائے انصاف تک اسے رسائی نہ ہو۔لوگ جہانگیر ترین کو مبارک دے رہے ہیں اس کی انگلیاں وی بنا رہی ہیں علیم خان ساتھ ہے۔

میں پریشان ہوں اس ملک میں کوئی ڈاکٹر نذیر الیکشن نہیں لڑ سکتا،کوئی فقیر اس ملاکھڑے میں شریک نہیں ہو سکتا۔جو لوگ پارٹی ٹکٹ کے پچاس ہزار بھی نہ دے سکیں میں ان کی بات کرتا ہوں۔٨٠ فی صد تو یہ پچاس ہزار نہیں دے سکتے۔الیکشن ٹریبیونل کے خرچے کون دے گا۔یاد رکھئے ٩٠ فی صد لوگ ہار مان کر گھر بیٹھ جاتے ہیں اس لئے کہ ان منصفوں کے سامنے کھڑی ہوئی بکری کو ثابت کرنے کے لئے علیم خان اور جہانگیر ترین ہونا ضروری ہے۔ اس نظام میں رہ کر تبدیلی کیسے آئے گی؟خاموش ہو جا بکری کو بکری ثابت کرنا کوئی خالہ جی دی واڑہ نئیں۔دڑ وٹ زمانہ کٹ۔اس نظام میں کوئی امیر ترین ہی اسمبلی میں جا سکتا ہے ماتڑ نہیں۔

Iftikhar Chaudhry
Iftikhar Chaudhry

تحریر: انجینئر افتخار چودھری

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Muhammad PBUH
Previous Post محسن انسانیت کا یوم ولادت
Next Post مخالفین کی چیخ و پکار سجھ سے بالاتر ہے
Rangers

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.