counter easy hit

حلب میں باغیوں نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، روس

Syrian rebels used chemical weapons, Russia

Syrian rebels used chemical weapons, Russia

روس نے الزام عائد کیا ہے کہ حلب میں باغیوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب کے جنوب مغربی حصے میں باغیوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے حامل گولے فائر کیے۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں فائر کیے گئے ،ان گولوں میں سے کچھ نہیں پھٹے ہیں اور بین الاقوامی مبصرین ان گولوں کا فوراً معائنہ کریں۔

جمعے کے روز روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اسے ایسے شواہد ملے ہیں، جن سے واضح ہوتا ہے کہ باغیوں کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے، جن میں کلورین گیس اور سفید فاسفورس شامل ہیں۔

روسی بیان کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعے حلب کے جنوبی مغربی ضلع 1070 کو نشانہ بنایا گیا۔

روس نے بین الاقوامی تنظیم برائے انسداد کیمیائی ہتھیار او پی سی ڈبلیو سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے مبصرین حلب بھیجے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website