counter easy hit

شامی فوج مشرقی شہر میادین میں داخل

شامی صدر بشار الاسد کی فوج روسی عسکری مدد کے ساتھ مشرقی شہر میادین میں داخل ہو گئی ۔ اس شہر پر قابض دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کو پسپائی کا سامنا ہے۔

Syrian army enter the eastern city Mayadeenشام کے حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے میادین میں شکست کو داعش یا ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ میادین کو شام میں داعش کے زیر قبضہ اہم اور مرکزی مقامات میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ یہ شہر شام کے تیل پیدا کرنے والے صوبے دیرالزور کے انتظامی علاقے میں شامل ہے۔ اسی صوبے کو ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا سکیورٹی اور فوجی مرکز خیال کیا جاتا ہے۔ تنظیم کے خود ساختہ دارالخلافہ الرقہ سے فرار ہونے والے جہادیوں کا بڑا ٹھکانہ میادین اور البُو کمال کے شہر سمجھے جاتے ہیں۔