counter easy hit

ون ڈے سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امارات روانہ

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان لاہور سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔

One-day series, the national cricket team player left Emiratesدبئی جانے والےکھلاڑیوں میں محمدحفیظ، احمدشہزاد، فخرزمان، امام الحق، شاداب خان، فہیم اشرف، جنید خان، رومان رئیس اور عماد وسیم شامل ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز کےلیے گزشتہ روز 15رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ کپتان سرفراز احمد سمیت بعض کھلاڑی پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں۔