counter easy hit

پیر سید نذیر حسین شاہ کے 15 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات آج ماڈھوکی میں ہوں گی

Syed Nazir Hussain

Syed Nazir Hussain

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس ) معروف روحانی شخصیت پیر سید نذیر حسین شاہ کے 15 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات آج ماڈھوکی میں ہوں گی،ملک بھر سے عقیدت مند شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف روحانی شخصیت پیر سید نذیر حسین شاہ بخاری کے 15 ویں اور ان کے صاحبزادے پید سید منظور حسین شاہ بخاری کے دوسرے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات آج بروز سوموار نواحی گاؤں ماڈھوکی میں ہوں گی جن میں ملک بھر سے ان کی عقیدت مند اور مریدین شریک ہوں گے ، تقریبات کے سلسلہ میں منعقد ہو نے والی محفل سے پیر سید شاہ نواز احمد طاہری بخاری اور پیر سید غلام عباس شاہ بخاری خصوصی خطاب کریں گے جبکہ بعد نماز عشاء ہو نے والی محفل سماع میں معروف قوال شریک ہوں گے جس کے بعد خصوصی دعا ہو گی ۔