counter easy hit

منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے5کلو چرس برآمد

Arrested drug

Arrested drug

گجرات(انور شیخ سے)ویل ڈن ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سب انسپکٹر عرفان سپرا نے گجرات کے چار بدزمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے5کلو چرس برآمد کرکے بھاری مقدار میں وٹک بھی برآمد کرلی اور ملزمان کوج یل بھیج دیا تفصیل کے مطابق ایس ایچ او بی ڈویژن عرفان سپرا نے چارج سنبھالتے ہی گجرات شہر کے چار بدنام زمانہ منشیات فروش ذیشان ولد محمد مقصود سکنہ محلہ اچا دارہ کے قبضہ سے 1430گرام چرس، شہباز عرف کاکا مراسی سکنہ کھاری کھوئی سے 1230گرا م اور وٹک 8900روپے جبکہ خالد محمود ماشکی ولد صغیر احمد سکنہ صرافاں بازارسے1040گرام چرس جبکہ خرم شہزاد ولد محمد فیاض سے بالترتیب1130گرام چرس معہ وٹک 1100روپے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف 9Cکے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے سب انسپکٹر عرفان سپرا نے بتایا کہ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے کسی جرائم پیشہ افراد کو نہیں چھوڑا جائے گا۔