پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کی تنظیم نو سے کارکنان اور ممبرز کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو چکا، سید کفایت حسین نقوی

Syed Kifayat Hussain Naqvi, PPP, France
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اقدام قابل ستائش ہے جو کہ اپنی ٹائمنٹ کے لحاظ سے بھر پور ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے اوورسیز ممبران کی تعداد بہت زیادہ ہے اور دوسری پارٹیوں کے مقابلے میں بہت فعال اور بے لوث ممبران پر مشتمل ہے
پیپلز پارٹی اوورسیز کے عہدیداران کے انتخاب کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے ارکان بالخصوص سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور چیئرمین یونین کونسل لالہ موسیٰ ندیم اصغر کائرہ سمیت دوسرے عہدیدار تمام ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کی تشکیل نو میں اپنا کردار ادا کریں گے ایسے میں پارٹی کے تمام سابق عہدیداران اور ممبران و کارکنان کو برابر مواقع دیے جا رہے ہیں جوکہ بہت خوش آئند ہے کمیٹی جو بھی فیصلے کریگی ہمیں اس پر اعتماد ہے اور امید کرتے ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جیالوں کے جذ بات کی بھر پور عکاسی کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے تمام کمیٹی ممبران ثائب فیصلے کریں گے ۔








