counter easy hit

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت کا نتیجہ ہے،خواجہ خاور شید

 Syed Khawaja Khawar

Syed Khawaja Khawar

لاہور(پ ر)سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب وایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چےئرمین خواجہ خاور شید نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاستدانوں کی جانب سے بھر پور حمایت کا اعلان وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت کا نتیجہ ہے، منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا ،اختلافات ملکی مفاد میں نہیں ہے۔پہلی مرتبہ ہمیں اپنی سٹرٹیجک اہمیت کے مثبت نتائج مل رہے ہیں،حب والوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منصوبے سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ معاشی راہداری کے قیام سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔کاروباری برادری ہی ملک کی سب سے بڑی ٹیکس دہندہ آبادی ہے جو قومی خزانے کو سالانہ اربوں کی ادائیگیاں کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاجروں کے لئے ریلیف پیکج کا جراء اس بات کو ثبوت ہے کہ اسے درپیش مسائل ہر قیمت پر حل کر نا چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی کا نظام مزید آسان بنایا جائے اور ایک صفحے پر مشتمل ٹیکس ریٹرن فارم اردو زبان میں جاری کرے تاکہ تاجر با آسانی ٹیکس ادائیگی کا فریضہ ادا کرسکے۔پاکستان کے حالات بڑی تیزی سے بہتری کی جانب آرہے ہیں اور غیرملکی سرمایہ بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے آمادہ نظر آنے لگے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و عامہ کے قیام کیلئے پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہیں کیونکہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ۔خاور رشید نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک میں بہترین سرمایہ کاری کیلئے سازگار حالات اور امن و عامہ کا ہونا بے حد ضروری امر ہے ، سرمایہ کار وہیں سرمایہ کاری کرتے ہیں جہاں انھیں اپنا سرمایہ محفوظ نظر آتا ہے ،لہذا موجودہ حالات میں کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے حالات بہت حد تک بہتر ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پوری بزنس کمیونٹی حکومت کے شانہ بشانہ ساتھ ہے اور معاشی راہداری کی تعمیر کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔