yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سید ہجویر کی عظمت

Yes 2 Webmaster November 30, 2015 1 min read
Hazrat Ali Hajveri
Share this:
Civilizations
Civilizations

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
صدیوں کے غبار اور رفتار زمانہ نے نہ جانے کتنی تہذیبیں کھنڈر بنا ڈالیں کتنی سلطنتیں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں کتنے نامور خانوادوں کا نام تک نہ رہا کیسے کیسے قد آور نامور گمنام بلکہ بے نام ہو گئے ‘صدیوں کی شان و شوکت لمحوں میں نشان عبرت بن گئی ہمالیہ جیسے قد آور لوگ پیوند خاک ہو گئے گردشِ لیل و نہار نے بڑے بڑوں کے سر چکرا دیے ۔وقت کے بے راس گھوڑے نے ہمالیہ جیسے لوگ راکھ بنا کر اڑا ڈالے ۔ سکندر ۔چنگیز خان اور امیر تیمور جیسے بہادر خشک پتوں کی طرح وقت کی آندھیوں کی نظر ہو گئے ۔ مشرق و مغرب تک پھیلی سلطنت کے مالک جو اپنے نام کے خطبے پڑھواتے تھے اُن کو فاتحہ پڑھنے والا نصیب نہ ہو سکا ۔ کروڑوں دلوں کی دھڑکن شہرت کی چکا چوند میں زندگی بسر کرنے والوں کو بعد از مرگ قبر پر شمع جلانے والا نہ مِل سکا ۔جن کے محلوں اور حویلیوں میں رنگ و نور کی برسات ہو تی تھی جن کے چمن آباد تھے آج اُن کی مٹی برباد ہے جن کے ناموں پر شہر بستے تھے آج اُن کے مقبروں پر ویرانی اور تنہائی برستی ہے۔

جن کی نوبت کی صدا سے گونجتے تھے آسمان
دم بخود ہیں مقبروں میں ہوں نہ یاں کچھ بھی نہیں

ماضی اور حال کے اربوں انسانوں میں کچھ لوگ اِس کر ہ ارض پر ایسے بھی طلوع ہو ئے جو کبھی سر یر آرائے سلطنت ہو ئے اور نہ وارثان تاج و تخت ٹہرے ‘نہ خود کو سجدے کرا ئے اور نہ ہی عالم پناہ کہلائے ‘نہ ہی کبھی خدائی کا دعویٰ کیا اور نہ ہی کبھی شاہی محل کے جھروکوں میں بیٹھ کر دیدار ِ عام کروایا اور نہ ہی کبھی اپنے نام کا سِکہ جاری کیا ۔ بے شک یہ لوگ سریر آرائے سلطنت نہیں ہو ئے لیکن کروڑوں لوگوں کے دل و دماغ پر آج بھی حکومت انہی کی ہے تخت و تاج کے وارث تو کبھی نہ بنے مگر عقیدتوں کا خراج آج تک موصول کر رہے ہیں ‘یہی وہ خاک نشین تھے جنہوں نے کبھی ایک نظر بھی شاہی محلات کی طرف نہیں دیکھا لیکن عوام کے حقیقی حکمران آج بھی یہی ہیں یہی لوگ تاریخ کی مراد ہیں تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں جن پر تاریخ ناز کرتی ہے۔

میں جب بھی کسی اولیاء اللہ کے بارے میں لکھنے لگتا ہوں تو سوچتا ہوں ایسا زور دار قلم اور انداز تحریر کہاں سے لائوں کہ اِن کی عظمت کا حقیقی اظہار ہو سکے ‘آج بھی جس عظیم ترین حیران کن اہل حق کا ذکر حاصل محفل ہے اُس کے بارے میں لکھتے وقت بھی الفاظ کہیں کھو جاتے ہیں ۔ جس طرح آپ کسی خوشبو یعنی عطار کی دوکان پر پہنچ کر پریشان ہو جاتے ہیں کہ کونسی خوشبو خریدیں کیونکہ چار سو خوشبو کے جھونکے آپ کے مشام کو مست اور خوشبو کے سمندر میں عرق کر دیتے ہیں کہ ایک پر دوسرے کو فوقیت دینا اور بے شمار ورائٹی میں سے ایک کا انتخاب کرنا بے حد مشکل ہو جاتا ہے اِسی طرح کسی عظیم اور پہلو دار شخصیت پر گفتگو کرنا اور مقالا لکھنا بہت مشکل کام ہو تا ہے۔

Hazrat Ali Hajveri
Hazrat Ali Hajveri

برصغیر پاک و ہند کے نامور صوفی بزرگ حضرت سید علی ہجویری کی شان اور عظمت کے بارے میں لکھنا بھی بہت مشکل کا م ہے آپ کی تعریف سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہے ‘اولیا ء اور صوفیا کی پوری جماعت میں جو شہرت اور محبوبیت سید علی ہجویری کے حصے میں آئی ہے وہ یقینا کسی اور کا مقدر نہیں بنی ۔ جنہیں صدیوں کی اُلٹ پھیر ابھی تک صفحہ عزت اور لوح شہرت سے محو نہ کر سکی ۔تاریخ جتنی با ربھی نئی کروٹ لے اُس کی ہر کروٹ سے علی ہجویری کی شخصیت پہلے سے بھی زیادہ ابھر کر سامنے آتی ہے زمانہ چاہے جتنی بار گردش کھائے ہر گردش سے فیض عالم کی تصویر پہلے سے زیادہ نکھر کر سامنے آتی ہے ۔ وقت چاہے جتنے پہلو بدلے اُس کے ہر پہلو سے سید علی ہجویری نیا جنم لیتے ہو ئے نظر آتے ہیں ۔ ہر دور میںآپ کا وجود اہل حق کے لیے چشمہ معرفت اور بادِ بہاری رہا ہے۔

اپنے مرشد کے حکم پر جب آپ لا ہور تشریف لا ئے تو اس وقت لاہور صنم کدہ بنا ہوا تھا بت پرستی کا دور دورہ تھا ۔ اُس وقت پنجاب کا حکمران رائے راجو تھا ۔ رائے راجو سفلی عملیات کا ماہر تھا اور بہت ساری شیطانی قوتوں کا مالک تھا اِسی وجہ سے لوگ اِس کو راجو جوگی کے نام سے پکارتے تھے ایک دن سید علی ہجویری اپنی مسجد کے دروازے پر کھڑے تھے کہ ایک ہندو عورت سر پر دودھ کا مٹکا اٹھا ئے گزری آپ نے اُسے مخاطب کیا ور کہا کہ تھوڑا سا دودھ ہمیں بھی فروخت کر دو تو عورت بولی ہم یہ دودھ جوگی کو دینے پر مجبور ہیں اگر ہم جوگی کو دودھ نہ دیں تو ہمارے جانوروں کے تھنوں سے دود ھ کی بجائے خون جاری ہو جا تا ہے ‘جوگی اپنے سفلی عملیات میںاتنا ماہر ہے کہ کو ئی بھی اُس کی مخالفت اور انکار کی جرات نہیں کر سکتا ۔ سید علی ہجویری نے فرمایا اب ایسا نہیں ہو گا تم تجربہ کر کے دیکھو لو اُس کے سفلی عملیات اب تم پر اثر نہیں کریں گے۔

Miracle
Miracle

ہندو عورت علی ہجویری کی گفتگو اور روحانی شخصیت سے بہت متاثر ہو ئی اور دودھ کا مٹکا آپ کو فروخت کر دیا ۔ شام کو عورت اور اُس کے قبیلے نے حیرت انگیز منظر دیکھا جب وہ جانوروں کا دودھ دوہنے لگے تو گھر کے سارے برتن دودھ سے بھر گئے لیکن تھنوں میں ابھی بھی دودھ ختم نہیں ہو ا تھا ۔ پھر یہ خبر قرب و جوار میں بھی پھیل گئی ۔ اب غریب لوگوں نے قطار در قطار آپ کے حضور دودھ دینا شروع کر دیا جب گھر جا کر دوبارہ دود ھ دوہتے تو لگتا جیسے تھنوں سے دودھ کے چشمے اُبل پڑے ہیں آخر لاہور کے تمام گوالوں نے جو گی کو دودھ دینا بند کر دیا۔ اب رائے جوگی غصے میں پھنکارتا ہوا سید علی ہجویری کے پاس آیا اور کہا تم نے میرا دودھ بند کرا دیا ہے اب تمھاری خیرنہیں، اب کو ئی کمال دکھائو، سید علی ہجویری نے مسکرا کر کہا میں کو ئی شعبدہ باز جادوگر نہیں کہ تمھیں شعبدے دکھائوں میں تو اللہ تعالی کا عاجز بندہ ہوں جو اپنے جسم کی حرکات پر بھی قادر نہیں ہے۔

یہ سب کچھ اُسی مالک بے نیاز کے حکم سے ہو رہا ہے جو حقیقی پرستش کے لائق ہے جو اول آخر ظاہر باطن اور واحد ہے ہاں اگر تم کو شوق ہے تو اپنا کو ئی کمال یا جادو دکھا ئو رائے جو گی کو اپنے جادو اور سفلی قوت پر بہت ناز تھا جب اُس نے سید علی ہجویری کے سامنے اپنی قوت اور فن کا اظہار کر نا چاہا تو اُسے یوں محسوس ہوا جیسے اُس کا جسم پتھر کے مجسمے میں تبدیل ہو گیا اور و ہ اپنی تمام منفی قوتوں اور کمالات سے محروم ہو چکا ہے رائے جوگی بڑی دیر تک کو شش کر تا رہا آخر سید علی ہجویری کے روحانی مقام اور تصرف کو مانتے ہو ئے اپنا سر آپ کے سامنے زمین پر رکھ دیا اور اپنے اباو اجداد کے مذھب بت پرستی سے تائب ہو کر مسلمان ہو ا ۔ حضرت علی ہجویری کے دست حق پر بیعت ہو نے والا یہ پہلا مسلمان تھا۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Chaudhry Kamran Yousaf
Previous Post پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تحریر
Next Post میاں محمد نواز شریف کا پیرس ہوٹل میں پہنچنے پر استقبال

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.