counter easy hit

گوردوارہ میں 3 نئے تفریحی پارک بنائے جا رہے ہیں،سید عتیق گیلانی

Syed Atiq PM

Syed Atiq PM

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس ) گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے منیجرسید عتیق گیلانی نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق کی ہدائیت پر گوردوارہ میں 3 نئے تفریحی پارک بنائے جا رہے ہیں جن کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع ہو جائے گا ،گوردوارہ جنم استھان سمیت ننکانہ صاحب سٹی میں واقع ساتوں گودرواروں میں رنگ و روغن کا کام بھی کیا جا رہا ہے ،دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہوتے ہیں ان کے لئے بہترین انتظامات کرنا ہمارا مذہبی ،اخلاقی اور قومی فرض ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان کے مین استھان کے سامنے والے پارک کی از سر نو تزئین وآرائش کی جا رہی ہے تزئین وآرائش کے بعد اس کے گرد خوبصورت گرل بھی لگائے جائے گی جس سے اس پارک کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس پارک میں بنے فوارے کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ،سید عتیق گیلانی نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان میں پرانے رہائشی بلاک کے سامنے بھی دو نئے پارک بنائے جا رہے ہیں جن کی تعمیر کاکام بھی جلد شروع ہو جائے گا ،ان پارک کی تعمیر کے بعد گوردوارہ جنم استھان کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ گوردوارہ پٹی صاحب کے سیوریج کے دیرینہ مسئلہ کو بھی حل کر لیا گیا ہے جبکہ ننکانہ صاحب شہر میں واقع ساتوں گوردواروں میں رنگ و روغن کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ،دوسری طرف سکھ کمیونٹی نے گوردوارہ جنم استھان سمیت ساتوں گوردواروں کی تزئین وآرائش اور نئے پارک کی تعمیر کے منصوبے شروع کرنے پر متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق ،سیکرٹری شرائن خالد علی ،ڈپٹی سیکرٹری شرائن محمد عمران گوندل اور مینجر سید عتیق گیلانی کا شکریہ ادا کیا ہے