counter easy hit

لاہور جڑانوالہ سیکشن پر مزید ٹرینوں کا اضافہ کیا جائے

Lahore to add more

Lahore to add more

ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری)لاہور جڑانوالہ سیکشن پر سفر کرنے والے مسافروں اور کاروباری لوگوں نے مطالبہ کیا ہے اس سیکشن پر مزید ٹرینوں کا اضافہ کیا جائے لاہور جڑانوالہ سیکشن پر مسافر ٹرینوں میں اضافہ کیلئے اس سیکشن کے ارکان اسمبلی چودھری بلال احمد ورک ،مہر کاشف پڈھیار ،طلال احمد چودھری اور ملک شاہد اقبال اعوان اپنا کردار ادا کریں ، بتایا گیا ہے کہ اس سیکشن پر صرف دو ٹرینیں چل رہی ہیں جو کہ صبح سویرے ریلوے ملازمین کو لے کر لاہور پہنچتی ہیں اور شام کو واپس آجاتی ہیں جبکہ اس سیکشن کے مسافروں کیلئے کوئی سہولت میسر نہ ہے جسکی وجہ سے ریلوے کی آمدنی سرکاری ملازمین کی نذر ہو جاتی ہے عوامی سماجی حلقوں نے بھی بار بار وزیر ریلوے کی توجہ اس طرف مبذول کروائی ہے مگر ریلوے حکام نے اس کی پرواہ نہ کی ہے ،عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سیکشن پر جلد از جلد مسافر ٹرینوں میں اضافہ کر کے اوقات میں تبدیلی کی جائے