counter easy hit

سید علی جیلانی اور سید جعفر علی شاہ 2 جنوری جلسہ عید میلاد النبی نورن برگ میں شرکت کریں گے

Jaffer Ali

Jaffer Ali

سویٹزرلینڈ (علی جیلانی) ہر سال کی طرح اس سال بھی جرمنی کے شہر نورن برگ مسجد دارلسلام کے وسیع ہال میں جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 2 جنوری 2016 زیرصدارت خاندان غوثیہ اشرفیہ کے چشم و چراغ صاحبزادہ سید علی جیلانی منعقد ہو گا۔

جس کے مہمان خصوصی یورپ کے مایہ ناز اور مقبول نعت خواں جناب سید جعفر علی شاہ آف فرینکفرٹ ہونگے جناب عزیز خان صاحب خصوصی نعت بارگاہ رسالت میں پیش کریں گے۔

حاجی محمد نذیر، مولانا ممتاز حسین، شہباز اور عامر علی خان مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

Ali Jilani

Ali Jilani