counter easy hit

وزیر اعظم نوا ز شریف کا گورنمنٹ کالج برائے پنجگراں کا دورہ

Pakistan-Islamabad-PMNawazSharif_12-11-2015_207022_l. [downloaded with 1stBrowser]

Prime Minister Nawaz Sharif’s Government College visited pnjgran

اسلام آباد……..وزیر اعظم نوا ز شریف نے گورنمنٹ کالج برائے پنجگراں میں طالبات سے کلاس رومز میں جاکر بات چیت کی، ان سے مسائل بھی پوچھے،طالبات نے وزیر اعظم کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے ماڈل کالج برائے خواتین پنجگراں کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ساتھ مریم نواز اور وفاقی وزرابھی موجود تھے،وزیراعظم کلاس رومز کے اندر بھی گئے،طالبات اور اساتذہ سے ان کا حال چال دریافت کیا اور اسکول میں دی جانے والی نئی سہولیات سے متعلق سوالات بھی کیے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کی تعریف بھی کی، وزیر اعظم نے کالج میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور لیبارٹری میں جاکر بھی طالبات سے ان کے مسائل پوچھے۔ وزیر اعظم کو اپنے درمیان پاکر طالبات نے خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے طالبات اور اساتذہ سے خطاب میں ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔