counter easy hit

سڈنی ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا لئے

Sydney, West Indies scored 207 for 6 wickets

Sydney, West Indies scored 207 for 6 wickets

سڈنی …… آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا لئے، کریگ براتھویٹ نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔ دنیش رامدین 23 اور کارلوس براتھویٹ 35 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے 75 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔سڈنی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 13 کے مجموعی سکور پر گر گئی، شائی ہوپ 9 رنز بنانے کے بعد جوش ہیزل ووڈ کا شکار بن گئے۔اس موقع پر کریگ براتھویٹ اور ڈیرن براوو نے اچھی بیٹنگ کی اور 91 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 104 تک پہنچا دیا، ڈیرن براوو دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 33 رنز بناکر جیمز پیٹنسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ مارلن سیموئلز صرف 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، جرمائن بلیک ووڈ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 10 رنز بناکر نیتھن لائن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔کریگ براتھویٹ 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد نیتھن لائن کی گیند پر اسٹیون اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان جیسن ہولڈر ویسٹ انڈیز کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو ایک رن بناکر سٹیو اوکیف کا شکار بن گئے۔اس کے بعد دنیش رامدین اور کارلوس براتھویٹ نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور کھیل کے اختتام تک ٹیم کا سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 تک پہنچا دیا۔ دنیش رامدین 23 اور کارلوس براتھویٹ 35 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔نیتھن لائن نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اورا سٹیو اوکیف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔