counter easy hit

سڈنی ٹیسٹ:ویسٹ انڈیز کے آسٹریلیا کیخلاف 6وکٹ پر 220رنز

Sydney: West Indies 220 runs for 6 wickets

Sydney: West Indies 220 runs for 6 wickets

سڈنی……….آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں جاری ہے ۔ آج میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز207رنز 6وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی ،توبارش کی وجہ سے صرف 4اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔بارش لنچ بریک تک جاری رہی،کھیل دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔کالی آندھی ٹیم نے 81اوورز کے کھیل میں 220رنز اسکور کیے ہیں اور ان کے 6کھلاری آئوٹ ہوئے ہیں۔ ٹیم کی جانب سے کارلوس براتھویٹ 54 اور دنیش رام دین 25رنز کے اسکور پر ناٹ آئوٹ ہیں،جبکہ کینگروز بولرز کی جانب سے نیتھن لیون نے 2 ،جوش ہیزل وڈ، جیمز پیٹنسن اور اسٹیو و کیف نے 1،1 وکٹ حاصل کی ہے۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک6وکٹوں پر 207رنز اسکور کیے تھے۔یاد رہے یہ آسٹریلیا کو 3میچوں کی سیریز میں 0-2کی برتری حاصل ہے۔