counter easy hit

پارٹی ٹکٹوں کے معاملات پر پی ٹی آئی میں پھوٹ

لاہور: پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے کھلاڑی دوبارہ جیالے بن گئے ۔چنیوٹ سے سابق رکن قومی اسمبلی عنایت شاہ نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔اور سیاسی رہنماؤں کو اپنے مفاد کو مدنظر رکھ کر پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Switched in PTI on party ticket mattersپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عنایت شاہ نے کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔تاہم عنایت شاہ نے اب دوبارہ پیپلز پارٹی کا جیالا بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے عنایت شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔عنایت شاہ نے چئیرمین پی پی آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔عنایت شاہ چنیوٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان پیپلز پارٹی کی اب تک کئی وکٹیں گرا چکے ہیں۔اس کے علاوہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا دی ہیں۔دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ،،،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔جے یو ایف،،،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہو گئیں۔ ن لیگ کے 60 سے زائد،،،،پیپلز پارٹی کے 25 سے اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔