counter easy hit

الیکشن کمیشن: صوبائی چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو فوری تبدیل کرنیکا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا۔ حکومت کو کل تک بدلنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کی سیکیورٹی کے انتظامات Election Commission: The order of quick change to Provincial Chief Secretaries and IJJsکے حوالے سے اہم اجلاس 14 جون کو طلب کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس جمعرات کو دن 10 بجے ہوگا، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری سیفران شریک ہوں گے۔ ڈی جی ایم او، تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز اور چیف کمشنر کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں عام انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔