counter easy hit

سوائن فلو کا علاج کرنے والے ڈاکٹر حفاظتی کٹ سے محروم

Swine flu protective kit

Swine flu protective kit

لاہور…….لاہور سمیت پنجاب میں سوائن فلو سے متاثرہ 53افراد کا علاج کیا جارہا ہے، حفاظتی کٹس نہ ہونے کے باعث راولپنڈی کے دو ڈاکٹرز بھی سوائن فلو میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں سوائن فلو سے اب تک 18افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈزمیں سوائن فلو وائرس سے متاثرہ کئی افراد زیر علاج ہیںجہاںچھونے سے دوسروں کو منتقل ہونے والے مرض کاعلاج کرنے والے ڈاکٹر خود حفاظتی کٹ سے محروم ہیں۔اپنے چہروں کو عام ماسک سے ڈھانپے ڈاکٹر اس صورت حال پر پریشان ہیں۔مشیر صحت پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی کے دو ڈاکٹرز سوائن فلو میں مبتلا ہوئے، انہیں تمام سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حفاظتی کٹس کب مہیا ہوں گی ابھی نہیں بتا سکتے۔