counter easy hit

احتجاجی جلسہ اور احتجاجی مارچ میں ضلع بھر سے سینکڑوں مردو خواتین اساتذہ نے شرکت کی

Protest rally and march

Protest rally and march

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کے زیر اہتمام گجرات پریس کلب میں منعقد ہونے والے احتجاجی جلسہ اور احتجاجی مارچ میں ضلع بھر سے سینکڑوں مردو خواتین اساتذہ نے شرکت کی ، گجرات پریس کلب سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، اساتذہ نے اپنے ہاتھوں میں کتبے اور احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے اور حکومت کی ظالمانہ پالیسوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی کچہر ی چوک میں دھرنا دیا گیا ، قبل ازیں گجرات پریس کلب میں منعقد ہ اجلاس میں صدر پی ٹی یو ضلع گجرات محمد منیر چغتائی نے قرارداد اور مذمت پیش کی جس میں ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے صدر پرویز احمد چیمہ کو معطل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ، قرار داد کے حق میں مطالبات کا اساتذہ نے بھر پور تائید و حمایت کی۔