counter easy hit

سوچی مسلمانوں کو واپسی کی اجازت دینے کا اعلان کریں، برطانیہ

برطانوی وزیرخارجہ کا کہناہےکہ آنگ سوچی اعلان کریں کہ فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو واپسی کی اجازت دیں گی جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کی بستیاں جلانے کی سٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔

Suu Kyi announce permission to return to muslims, the UKبرطانوی وزیر خارجہ بورس جانس کا کہناہےکہ آنگ سانگ سوچی اعلان کریں کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس میانمار جانے کی اجازت دی جائے گی۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی فورسز کی جانب سے،روہنگیامسلمانوں کی املاک جلانے کی سٹیلائٹ تصاویر جاری کردی ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے خدشہ ظاہر کیا ہے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا متاثرین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار،مسلمان اقلیت کے خلاف پر تشدد کارروائیاں بند کرے۔