counter easy hit

بھارت، کشتی ڈوبنے سے 22 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش میں دریائے جمنا میں کشتی ڈوبنے سے 22 افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

India, 22 people kills from boat sinkingبھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع باغپت کے قریب دریائے جمنا میں کشتی ڈوبنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ کشی میں 60 افراد سوار تھے جن میں سے اکثریت خواتین کی تھی۔ ریسکیو آپریشن میں 12 افراد کو بچالیا گیا جو معمولی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب اترپردیش کے وزیر اعلٰی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے جب کہ انہوں نے واقعے کی انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔