counter easy hit

سپریم کورٹ نے یوسی 8 کوہلو میں دوبارہ گنتی کا حکم معطل کر دیا

Supreme Court

Supreme Court

وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل تارڑ کی یوسی چیئرمین کی رکنیت ختم ، مامون تارڑ کو عہدے پر بحال کر دیا گیا
اسلام آباد (یس اُردو) سپریم کورٹ نے یو سی 8 کوہلو تارڑ حافظ میں دوبارہ گنتی کا ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا ۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل تارڑ کی یو سی چیئرمین کی رکنیت ختم ، مامون تارڑ عہدے پر بحال ہو گئے ۔ یو سی 8 کوہلو تارڑ حافظ میں دوبارہ گنتی کا ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف مامون تارڑ کی اپیل پر سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نتیجے کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دے سکتا تھا ، افضل تارڑ کو دوبارہ گنتی کرانے کا قانونی حق حاصل نہیں تھا، حلقے میں دھاندلی یا بے ضابطگی پر دوبارہ گنتی کا حق حاصل ہوتا ہے ، افضل تارڑ کی جانب سے دھاندلی یا بے ضابطگی کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ایک گھر میں ایک عہدہ کافی نہیں ، حد ہو گئی ہے ، عدالت نے مامون تارڑ کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حلقے میں دوبارہ گنتی کا ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا ، مقدمے کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔