counter easy hit

لاہور دھماکہ ، جیو فینسنگ رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات جاری

Lahore blast

Lahore blast

مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے سانحے میں زخمی ہونے والوں کے بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیئے
لاہور (یس اُردو) لاہور میں گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے ، تحقیقات کرنے والی ٹیمیں ابھی تک ماہرین کی کوششوں سے تیار کی جانے والی جیو فینسنگ رپوٹ کی روشنی میں کام کر رہی ہیں ۔ دوسری جانب سانحے کے بعد ابھی تک بم ڈسپوزل سکواڈ ، فرانزک لیبارٹری اور پولیس رپورٹس کا انتظار ہے جس کی روشنی میں واقعے کی گتھی سلجھانے میں مدد ملے گی ، تحقیقاتی ٹیموں نے حادثے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود افراد کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کر دیئے ہیں ، جیسے ہی تمام اداروں سے مکمل رپورٹس موصول ہوجائیں گی مکمل رپورٹ تیار ہوجائے گی ۔