counter easy hit

سپریم کورٹ: درختوں کی کٹائی کا کیس، بلوچستان حکومت کی رپورٹ مسترد

کوئٹہ: سپریم کورٹ نے پشین میں درختوں کی کٹائی سے متعلق بلوچستان حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی اور 15 روزمیں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

Supreme Court: Tree-cutting case, rejects Balochistan government's reportجسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پشین میں درختوں کی کٹائی پر ازخودنوٹس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے بلوچستان حکومت کی پیش کردہ رپورٹ کو مسترد اور رپورٹ تیار کرنے والے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے رپورٹ کسی جاہل نے تیار کی ہے، بلوچستان کے افسران کو آئین پڑھانے کی ضرورت ہے، اٹارنی جنرل افسران کیلئے آئین کی کلاسز کا بندوبست کریں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے استدعا کی کہ سڑک نہ بنی تو مختص کیے گئے فنڈز ضائع ہوجائیں گے، جس پر جسٹس فاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ سڑک بنانے سے نہیں، درختوں کی کٹائی سے روکا ہے، سڑک کیلئے متبادل جگہ بھی موجود ہے۔عدالت نے 15 روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔