counter easy hit

سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن سنتوش کمار کی رکنیت بحال کر دی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن سنتوش کمار کی رکنیت بحال کر دی۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سنتوش کمار کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سنتوش کمار کی رکنیت ختم کی تھی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو معاملے کا ازسر نو جائزہ لینے کا حکم دے دیا ہے۔