counter easy hit

مسلمانوں کی حمایت میں مائیکل مور کا ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کے باہر مظاہرہ

support of Muslims protest of Michael Moore's Donald Trump

support of Muslims protest of Michael Moore’s Donald Trump

دستاویزی فلمیں بنانے والے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز مائیکل مور مسلمان مخالف تقاریر کرنے والے امریکی صدارتی امیدوار کے خلاف میدان میں آ گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کے باہر مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی فلمساز ، اداکار اور صحافی مائیکل مور نے مسلمان مخالف بیان دینے میں پیش پیش ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کے باہر مسلمانوں کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھائے کھڑے ہوئے مائیکل مور نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شروع سے ہی نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ مائیکل مور کا کہنا تھا کہ امریکا غصیلے گوروں کا ملک نہیں مسلمانوں پر پابندی لگانے سے پہلے ڈونلڈ پر پابندی لگائیں۔