counter easy hit

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی مزید 2 روپے سستی ہو گئی

sugar price was Rs 2

sugar price was Rs 2

سندھ میں گنے کے نرخ اب تک نہ طے ہوئے تاہم بیشتر ملوں میں کرشنگ جاری ہے۔ نئی سپلائی مارکیٹ میں آنے کے بعد کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی مزید 2 روپے سستی ہو کر 51 روپے کلو ہو گئی۔
کراچی: (یس اُردو) شوگر ڈیلرز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سے گنے کی امدادی قیمت کا تعین تو اب تک نہیں ہو سکا ہے البتہ شوگر ملز کاشت کار سے گنا موخر ادائیگی کی بنیاد پر خرید رہی ہیں۔ نئے کرشنگ سیزن کی تیار چینی مارکیٹ میں آنے کے بعد اس کے دام بھی گھٹ رہے ہیں اور یہ ریٹیل پر 55 روپے سے کم ہو کر 53 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے پنجاب میں گنے کے کی امدادی قیمت 180 روپے فی من طے کی جا چکی ہے جبکہ سندھ میں کاشت کار حکومتی بے حسی کا شکار ہیں ۔ کاشتکاروں کے مطابق ریٹ کا تعین جلد نہ ہو سکا تو ایک بار پھر وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاج اور دھرنا دیں گے۔